1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:53
اے آروائی ڈیجیٹل لارہا ہے رئیلٹی شودیسی کڑیاں سیزن ٹو
اے آر وائی - کراچی : پنجاب کی سرزمین اور دس شہری کڑیوں کی گائوں والوں کا دل جیتنے کی کوششیں تو رئیلی شو دیسی کڑیاں سیزن ون میں کامیاب رہیں ۔۔جس کے بعد اے آروائی ڈیجیٹل لارہا ہے دیسی کڑیاں سیزن ٹو۔۔
بات رنگوں کی ہو، بہار کی یا پھر پہلے پیار کی ادائیں سب کو لبھاتی ہیں۔چاہے وہ دیسی ہوں یا شہری . بات ہورہی ہے تیس مئی سے اے آروائی ڈیجیٹل پہ شروع ہونے والے رئیلٹی شو دیسی کڑیاں سیزن ٹو کی بلکہ یوں کہیئے کہ آج کل سب ہی کی زبان پر یہی ذکر خاص ہے کہ پنجاب کا کلچر دیکھنا ہے یا اپنی اصل کو یاد کرنا ہے تو اے آر وائی ڈیجیٹل کا رئیلٹی شو دیسی کڑیاں دیکھئے۔
یوں تو اصل نقل کی اس ریس میں کئی نجی چینل بھی اس شو کو لے کر مقابلہ کرنا چاہتے ہیں ۔ مقابلہ کرنا اچھا ہے لیکن اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ ہماری اصل کہاں ہے۔ کہیں ہم دوسروں کے کلچر کو تو فروغ نہیں دے رہے۔ دیسی کڑیاں سیزن ون تو رہا بہت خوب لیکن اب اسے خوب سے خوب ترکیسے بناتی ہیں سیزن ٹو کی دس شہری کڑیاں ۔ کیونکہ سیزن ون تو صرف ایک ٹریلر تھا.پکچر تو ابی باقی ہے میرے دوست ۔