تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:54

فلم راک آن کے میوزک پر فرحان اختر کی لائیو پرفارمنس

اے آر وائی - ممبئی: ممبئی میں بالی ووڈ فلموں کے ہدایتکار اور اداکار فرحان اختر نے اپنی فلم راک آن کے گانوں پر لائیو پرفارمنس دے کر شائقین کے دل جیت لیے۔



فرحان کی پرفارمنس کو سامعین نے بہت سراہا اور دل کھول کر داد دی۔ دو ہزار آٹھ میں فرحان کی فلم راک آن کی ریلیز کے بعد ان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا۔ فلم کے تمام گانے فرحان نے اپنی آواز میں ریکارڈ کرائے۔



فرحان کا کہنا تھا کہ لائیو پرفارمنس کا مزہ ہی اور ہے کیونکہ اس طرح آپ کا سامعین سے براہ راست رابطہ ہوتا ہے۔ پندرہ جولائی کو ریلیز ہونے والی فلم زندگی نہ ملے گی دوبارہ میں بھی فرحان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.