1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:54
سلم ڈاگ ملینیئر کے لیے آسکر ایوارڈ خریدا گیا، اسماعیل دربار
اے آر وائی - ممبئی : بھارتی فلم انڈسٹری کے میوزک ڈائریکٹر اسماعیل دربار کا کہنا ہے دو ہزار نو میں فلم سلم ڈاگ ملینیئر کو ملنے والا آسکر ایوارڈ خریدا گیا تھا۔ سلم ڈاگ ملئنیئر ایک چھوٹے بجٹ کی برطانوی فلم تھی جسے ڈینی بوائل نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ بالی ووڈ کے میوزک ڈائریکٹر اے آر رحمان کو فلم میں ان کے گانے جے ہو کے لیے آسکر ایوارڈ ملا۔ وہ پہلے بھارتی میوزک کمپوزر تھے جنہیں آسکر ایوارڈ ملا۔
انھوں نے کہا کہ اگر ان سے فلم کا میوزک دینے کے لیے کہا جاتا تو کبھی بھی ہامی نہ بھرتے۔ ان کا مزید کہنا تھا فلم سلم ڈاگ ملینیئر میں بھارت کو کتا کہا گیا اور دوسری جانب اسے آسکر ایوارڈ سے نوازا دیاگیا۔ یہ بات کچھ سمجھ نہیں آئی۔ ضرور اس کے لیے پیسہ استعمال ہوا ہے۔