1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:54
سنجے دت کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اے آر وائی - نئی دہلی: بھارت کی ایک عدالت نےمشہوراداکارسنجےدت کیخلاف قانون کی خلاف ورزی کےایک مقدمے میں عدلیہ کے سامنے پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار جاری کردیئے۔
سنجے دت پر الزام ہے کہ 2009ءمیں جب وہ سماج وادی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری تھے انہوں نے پارلیمانی انتخابات میں پارٹی امیدوار ارشد جمال کی انتخابی مہم کے دوران غیرقانونی الفاظ کا استعمال کیا تھا۔
سنجے دت کی عدالت میں باربار طلبی پر پیش نہ ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ کرشنا کمار نے ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اس کے علاوہ انتخابی امیدوار ارشد جمال کو بھی اسی الزام کے تحت گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔