1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:54
شکیرا پر عربی زبان میں البم جاری کرنے کی دھن سوار
اے آر وائی - رباط : بین الاقوامی شہرت یافتہ پاپ سنگر شکیرا کو مغربی طرز موسیقی کے بعد عرب موسیقی میں گانے کا جنون سوار ہوگیا، ان کا کہنا ہے کہ وہ مصری اور لبنانی گلوکاراؤں کی طرح پرفارمنس دینے کی خواہش رکھتی ہیں۔
مراکش کے دارالحکومت رباط میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے آباؤ اجداد کا تعلق شام سے تھا، اور وہ چاہتی ہیں کہ اب عرب دھنوں پر رقص کرین اور گیت گائیں۔ کولمبیئن پاپ سنگر شکیرا مصری گلوکارہ ام خلطوم اور لبنانی گلوکارہ فیروز سے بہت متاثر ہیں۔ کہتی ہیں کہ عربی زبان میں البم جاری کرنا مشکل ہوگا، لیکن وہ یہ بھی کر گزریں گی۔