1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:54
دبنگ مین سلمان خان بھارتی ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کریں گے
اے آر وائی - ممبئی : سلمان خان کے دبنگ میں ہونے کا پختہ ہوتا جارہا ہے۔ کیونکہ مختلف افواہوں کے برعکس بالی ووڈ دبنگ مین نے بھارتی فلم ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کا فیصلہ کرلیا ہے۔
افواہیں تو یہی تھیں کہ سلمان خان نے بھارتی ایوارڈ کی تقریب میں شرکت سے معذرت کر لی ہے ۔مگراب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بالی ووڈ اسٹار نہ صرف تقریب میں شامل ہوں گے بلکہ اپنی نئی فلم چلر پارٹی ے پریمئر کیلئے بھی اس موقعے سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے ۔
سلمان خان نے اپنی فلم چلر پارٹی کی مارکیٹنگ کا پروجیکٹ اپنے ہاتھوں میں لے رکھا ہے اور اس کیلئے چوبیس جون کو منعقد ہونے والی اس تقریب کا بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔