1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:55
کرینہ کا مومی مجسمہ مادام تساؤ میوزیم کی زینت نہیں بن سکے گا
اے آر وائی - ممبئی : منیجر اورانتظامیہ کے ٹکراؤ میں بے چاری کرینہ پس گئیں اور اب بالی ووڈ ادکارہ کرینہ کپور کا مومی مجسمہ مادام تساؤ میوزیم کی زینت نہیں بن سکے گا۔
کرینہ کے مجسمے کی مادام تساؤ میں نصب نہ ہونے کی وجہ انکے برانڈ منیجر اورشو منعقد کروانے والی کمپنی میں ٹکراؤ ہے یہ وہی کمپنی ہے جس کے مشورے سے میوزیم انتظامیہ اس شخصیت کا انتخاب کرتی ہے جس کا مجسمہ بنانا ہوتا ہے۔ اس کا اعلان کینیڈا میں ایک تقریب میں کیا جاتا ہے اور وہ شخصیت بھی وہاں موجود ہوتی ہے۔
میوزیم نے بالی ووڈ کی سپراسٹارز پریانکا، کترینہ، مادھوری، رانی اور کرینہ میں سے کرینہ کا مومی مجسمہ بنانے کا فیصلہ کیا لیکن اب کرینہ کے منیجر اور کمپنی کی لڑائی میں وہ کینیڈا نہیں جا سکیں گی اور یوں کرینہ کی مجسمہ بننے کی دلی خواہش پوری نہیں ہوپائے گی۔