1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:56
آسکرزایوارڈ جیتنے پر فخر ہے، اے آر حمان
اے آر وائی - بنگلور : اسماعیل دربار کے الزام کے جواب میں بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کے نامور میوزک ڈائریکٹر اے آر رحمان کا کہنا ہے کہ انھیں آسکر ایوارڈ جیتنے سمیت اپنی دیگر کامیابیوں پر فخر ہے۔
بنگلور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اے آر رحمان کا کہنا تھا کہ آسکر ایوارڈ ملنا ان کی زندگی کے سنہرے خواب کی تعبیر ہے۔ رحمان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ایوارڈ حاصل کرنا کوئی آسان کام نہیں ۔اے آر رحمان نے آسکرز جیتنے والی فلم گاندھی اور آسکر نامزد فلم لگان کا خاص طور پر ذکر کیا۔
فلم سلم ڈاگ ملینیئر کے گانےجے ہو کے لیے رحمان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے اسے شروع شروع میں پسند نہیں کیا تھا۔ مگر آہستہ آہستہ یہ عوام میں مقبول ہوا ۔سلم ڈاگ ملینیئر کے لیے اے آر رحمان کو دو آسکر ایوارڈ دیے گئے تھے۔