1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:56
ممبئی :سلمان کے بعد عامرخان بھی لائیو کنسرٹ کریں گے
اے آر وائی - ممبئی : سلمان خان نے اپنی فلم ریڈی کی ریلیز سے پہلے ممبئی میں لائیو کنسرٹ کا فیصلہ کیا کہ عامر خان کے کان بھی کھڑے ہو گئے۔ اور وہ بھی نکل پڑے دہلی بیلی کے لائیو کنسرٹ کے لیے۔
سلمان خان کے آئیڈیاز تو ہوتے ہی نرالے ہیں۔ ریڈی کی ریلیز سے پہلے انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ فلم کی تشہیر اور اپنے مداحوں کےقریب تر ہونے کے لیے ممبئی میں ایک لائیو کنسرٹ کریں گے۔ جہاں پر وہ خود، فلم کے میوزک ڈائریکٹر اور گلوکار فلم کے گانوں خصوصا کیریکٹر ڈھیلا پرفارم کریں گے۔
یہ علم ہونے کے بعد عامر خان کے کان بھی کھڑے ہو گئے اور سننے میں آ رہا ہے کہ عامر بھی اپنی ہوم پروڈکشن دہلی بیلی کے لیے لائیو کانسرٹ آرگنائز کرنا چاہ رہے ہیں جس میں فلم کے ہیرو عمران خان اور دیگر کاسٹ پرفارم کرے گی۔ ویری گڈ مسٹر پرفیکٹ کبھی کبھار آئیڈیاز میں پرفیکشن اسطرح بھی آتی ہے۔