تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:56

ممبئی: بھارتی فلم آئی ایم کیلئے بہترین مووی کا ایوارڈ

اے آر وائی - ممبئی : ممبئی میں ہونے والے کشش فلم فیسٹیول میں بھارتی فلم آئی ایم نے میدان مارلیا پانچ روزہ فیسٹیول میں تئیس ممالک سے ایک سو چوبیس فلمیں دکھائی گئیں جس کے بعد اونیر بان اور فلم اسٹار جوہی چاولہ کی پروڈکشن میں بنائی گئی آئی ایم کو بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔



ایوارڈ وصول کرتے ہوئے فلم اسٹار جوہی چاولہ کا کہنا تھا کہ اچھا کام کیا جائے تو اسے سراہا جاتا ہے اور فلم کو پسند کئے جانے پر شائقین کی شکر گزار ہیں ان کا کہنا تھا کہ فلم پذیرائی سے وہ بہت خوش ہیں اور مزید فلمیں بنائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.