1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:56
فریدہ پنٹو کا ستارہ عروج پر
اے آر وائی - ممبئی: سلم ڈاگ ملینئرسےشہرت کی بلندیوں پرپہنچنےوالی بھارتی اداکارہ فریدہ پنٹو کا ستارہ عروج پر ہے دنیا کی سو خوبصورت شخصیات کی فہرست میں شامل ہونے کے بعد تو ان پر دولت اور شہرت کی بارش ہونے لگی۔
فریدہ پنٹو آجکل ماڈلنگ، مختلف پروگراموں اورفلموں کیلئے ووڈی ایلن اورجولئین شنابل جیسی اداکاروں کی طرح صف اول کے ہدایتکاروں کے ساتھ شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
کانز فلمی میلے میں ان کا کہنا تھا کہ سلم ڈاگ سے ملنے والی شہرت اور اس کے بعد صف اول کی اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کا تو انہوں نے سوچا بھی نہیں تھا فریدہ پنٹو رائز آف دی پلانیٹ آف دی ایپس میں جلوہ گر ہورہی ہیں جو اگست میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔