1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:56
فلم دی ہینگ اوور پارٹ ٹو کا نیا ریکارڈ
اے آر وائی - ممبئی : ہالی ووڈ کی فلم دی ہینگ اور پارٹ ٹو نے باکس آفس پر دھوم مچا رکھی ہے میموریل ڈے کی تین روزہ چھٹیوں کے دوران فلم نے چھیاسی ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کرکے نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔
پہلے یہ ریکارڈ فلم آسٹن پاورز کےپاس تھا جس نے ریلیز کے پہلے دن تہتر اعشاریہ ایک ملین ڈالر کا بزنس کیا تھا۔ دی ہینگ پارٹ ٹو نے پانچ روز کے دوران ایک سو سینتیس اعشاریہ چھ ملین ڈالر کا بزنس کیا ہے۔
اس فلم کےستاروں میں بریڈلےکوپر، زاک گیلی فیناکس اورایڈ ہیمس شامل ہیں۔ فلم کی کہانی کریگ مازین ، اسکاٹ آرمسٹرانگ سمیت پانچ مصنفین نے مل کر لکھی ہے جبکہ ٹوڈ فلپ کے اس کے ہدایت کار ہیں۔