تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:56

پاپ گلوکارہ شکیرا کا اولمپک اسٹیڈیم میں فن کا مظاہرہ

اے آر وائی - بارسلونا: عالمی شہرت یافتہ کولمبین پاپ گلوکارہ شکیرا نے بارسلونا کلب کی دعوت پر اولمپک اسٹیڈیم میں اپنے فن کا مظاہرہ کرکے مداحوں کو جھومنے پر مجبور کردیا۔



وریپین چیمپین شپ لیگ میں کامیابی کے بعد بارسلونا کلب کی جانب سے اولمپک اسٹیڈیم میں جشن کا اہتمام کیا جس میں عالمی شہرت یافتہ کولمبین پاپ گلوکارہ شکیرا کی خوبصورت پر فارمنس نے سماں باندھ دیا۔ شکیرا نے اپنی پرفارمنس کے دوران کامیاب ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی اسٹیج پر بلا لیا۔



کلب نے اس موقع پر شکیرا کے بوائے فرینڈ کو بھی تقریب میں شرکت کی خصوصی دعوت دی تھی۔ گیرارڈ پائک شکیرا کے ساتھ اسٹیج پر آئے تو شائقین نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.