تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:56

ہپ ہاپ اسٹار سین کنگسٹن واٹر بوٹنگ کے دوران حادثے میں زخمی

اے آر وائی - میامی : امریکا کے مشہور ہپ ہاپ اسٹار سین کنگسٹن میامی کے ساحل کے نزدیک واٹر بوٹنگ کے دوران پل سے ٹکرا کر شدید زخمی ہوگئے۔



برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق سین کنگسٹن اپنے واٹر کرافٹ پر میامی کے ساحل کے نزدیک بوٹنگ کر رہے تھے کہ اس دوران وہ پانی کے درمیان کھڑے ایک پل سے جا ٹکرائے جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ ڈاکٹروں کے مطابق وہ اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں داخل ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔



اکیس سالہ سین کو اس وقت عالمی سطح پر شہرت ملی جب دو ہزار سات میں ان کا گانا " بیوٹی فل گرلز " امریکا اور برطانیہ میں میوزک چارٹس پر ایک ماہ تک نمبر ون رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.