تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:57

سلمان خان کی فلم ریڈی نے ریلیز سے پہلے مچا دی دھوم

اے آر وائی - ممبئی: سلمان خان کی فلم ریڈی نے مچا دی دھوم۔ ممبئی میں بالی ووڈ اسٹارز ڈینو موریا اور کنگنا رانوت نے فلم کی اسکریننگ میں شرکت کی۔ فلم میں سلمان خان، آسن، پاریش راول اور دیگر ستاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ ریڈی ایک ایسے خوش مزاج عاشق کی کہانی ہے جو مشکل میں گھرے جوڑوں کے مسائل حل کرنے میں ان کی مدد کرتا ہے۔



ڈینو موریا کا کہنا تھا کہ سلمان خان اور آسن نے فلم میں خوبصورت اداکاری کی ہے۔ فلم کے بارے میں کنگنا کا کہنا تھا کہ ریڈی ایک ہلکے طنز و مزاح کی فلم ہے اور انھیں امید ہے کہ زبردست بزنس کرے گی۔ فلم کا گانا کاریکٹر ڈھیلا پہلے ہی ہر خاص و عام کی زبان پر عام ہے۔ فلم تین جون کو ریلیز کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.