1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:57
سبھاش گھئی کی فلم لو ایکسپریس کی تشہیر
اے آر وائی - نئی دہلی: نئی دہلی میں بھارت کے مشہور فلم ڈائریکٹر سبھاش گھئی کی آنے والی فلم لو ایکسپریس کی روایتی تشہیرکی گئی ۔ تشہیر ی مہم میں سبھاش گھئی، اور نئے اداکار ساحل مہتا اور منت روی نے حصہ لیا۔
سبھاش گھئی کا کہنا تھا کہ لو ایکسپرس ایک پنجابی فلم ہے جس میں نیا ٹیلنٹ پروموٹ کیا گیا ہے۔ یہ ایک مزاحیہ رومانوی فلم ہے جس کی کہانی ایسے جوڑوں کے گرد گھومتی ہے جو ہے ریل میں امرتسر سے ممبئی کا سفر کرتے ہیں۔ ایک جوڑا اپنی ازدواجی زندگی کا سفر ختم کرتا ہے جبکہ دوسرا شروع کرتا ہے۔ فلم کے میوزک ڈائریکٹر جے دیو کمار ہیں۔ یہ ان کی پہلی فلم ہے۔