1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:57
معروف صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارجمیل فخری پر فالج کا حملہ
اے آر وائی - لاہور : ملک کے معروف صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارجمیل فخری کو عارضہ فالج میں مبتلا ہونے کے باعث تشویش ناک حالت میں میوہسپتال داخل کروا دیا گیا .
جمیل فخری کو جسم کے بائیں حصے پر فالج کا حملہ ہوا ہے جس کے بعد سے وہ بے ہوشی کی حالت میں ہیں۔ انھیں سی ٹی سکین کے بعد مصنوعی تنفس پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔
میو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ذاہد پرویز کے مطابق جمیل فخری کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے اور ان کے لئے آئندہ 12 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔ یاد رہے کہ پوری ذندگی لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے جمیل فخری کے ذندگی میں اس دن سے ہی اندھیرہ ہو گیا تھا جب اس کا جوان بیٹا امریکہ میں پراسرار طور پر ہلاک ہوا تھا۔