تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:58

کترینہ کیف فلم شوٹنگ کے دوران شارک دیکھ کر شاک

اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈباربی ڈول کترینہ کیف فلم شوٹنگ کے دوران شارک دیکھ کر شاک ہوگئیں۔ یوں تو کترینہ کو ایکشن سینز فلمانے کا بے حد شوق ہے لیکن جب سے فلم زندگی نہ ملے گی دوبارہ کی شوٹنگ کے دوران اصلی شارک سے واسطہ پڑا ان کی حالت ہی غیر ہوگئی۔



کترینہ کو فلم زندگی نہ ملے گی دوبارہ میں ڈائیونگ انسٹرکٹر کا کردارملا۔ جس کے لئے کترینہ نے بھی خوب محنت کی اور گہرے پانی میں سوئمنگ کرنے کی ٹریننگ لی۔



شوٹنگ کے دوران کترینہ کو مذاق میں فلم کے کریو نے گہرے پانی میں چھلانگ لگانے کی شرط لگادی ۔کترینہ نے جیسے ہی پانی میں کودیں ایک شارک ان کے قریب سے گزر گئی جس کے بعد کترینہ پانی سے باہر تو آگئیں لیکن پھر شوٹ کافی دیر تک رکی رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.