تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 9:16

بالی ووڈبے بو کرینہ کپور فلم راون میں چھّمک چھلو بنیں گی

اے آر وائی - ممبئی : بہت ہوگئی عام ہیروئنز والی اداکاری۔۔بالی ووڈ بے بو کرینہ کپور بھی آئٹم سونگز کی دوڑ میں شامل ہوگئیں ۔۔شاہ رخ خان کی فلم راون میں کرینہ بنیں گی چھمک چھلو۔



شیلا اور منی کا بجے گا بینڈ کیونکہ اب چھائے گی سب پر چھمک چھلو ۔۔۔یہ چھمک چھلو آرہی ہیں شاہ رخ کی فلم راون میں۔ دوسر وں کی دیکھادیکھی اپنی سپر ہیرو فلم کو سپر ہٹ کرنے کے لئے شاہ رخ نے بھی لگادیا فلم میں آئٹم سونگ کا تڑکا جس کے لئے پہلےتو کترینہ اور دپیکا پڈکون پر تھی شاہ رخ کی نظرامریکی گلوکارایکون کا گانا ہو اور اسے کسی اور پر فلمایا جائےیہ برداشت نہ ہوا کرینہ کپور سے اور وہ ڈیمانڈکے مطابق بن گئیں چھمک چھلو۔



کرینہ اپنے چھمک چھلو امیج کے بارے میں اتنی کانشس ہیں کہ فٹنس کلب جوائن کردیا۔۔ساتھ ساتھ میڈیا سے اپنے گیٹ اپ کو چھپائے پھر رہی ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ منی ، شیلا اور شالو کے بعد چھمک چھلو فلمی محفل میں کیا رنگ جمائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.