1 جون 2011
وقت اشاعت: 9:18
گلو کار راحت فتح علی امریکاسے وطن واپس پہنچ گئے
اے آر وائی - لاہور: گلو کار راحت فتح علی خاں امریکا میں اپنے بھارتی مینجر چتریش کی ہلاکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے زخمی پاکستانی مینجر شیری بھی ہمراہ تھے۔
عالمگیر شہرت کے حامل گلوکار راحت فتح علی خاں امریکہ کے طویل دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں گزشتہ دوروں کی طرح ان کا دورہ امریکا بھی انتہا ئی ناخوشگوار رہا اس دورے کے دوران امریکا کے شہر میں میامی میں انکی گاڑی کو شدید حادثہ پیش آیا جس میں ان کا بھارتی مینجر چتریش ہلاک ہو گیا جبکہ پاکستانی مینجر شیری کا جبڑا ٹوٹ گیا۔
وطن واپس پہنچنے پر راحت فتح علیخاں نے اے آر وائے نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دورے کے دوران انتہا ئی ناخوشگوار واقع پیش آیا مگر ہم نے ہمت اور حوصلے کا دامن نہیں چھوڑا اور دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچے ہیں انہوں نے بتایا کہ ان کے گاڑی کے حادثے میں زخمی ہونے والے ان کے گروپ کواڈینیٹر کی حالت تشویش ناک ہے جو بدستور امریکہ کے ہسپتال میں زیر علاج ہے۔