1 جون 2011
وقت اشاعت: 15:49
سلمان خان ریڈی کی ریلیز سے پہلے ہیں ریڈی
اے آر وائی - نئی دہلی : سلمان خان اپنی فلم ریڈی کی ریلیز سے پہلے ہی کچھ زیادہ ریڈی ہو گئے ہیں اور اپنی فلم کی تشہیر میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے۔ نئی دہلی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سلمان خان کا کہنا تھا کہ ریڈی میں ان کا کردار فلم پارٹنر جیسا ہے۔ ریڈی طنز و مزاح سے بھرپور ایک فیملی مووی ہے جس میں ان کا کردار ایک ایسے خوش مزاج عاشق کا ہے جو مشکل میں گھرے جوڑوں کے مسائل حل کرنے میں ان کی مدد کرتا ہے۔
فلم میں سلمان کے مقابل گجنی سے شہرت پانے والی اداکارہ آسن ہیں۔ فلم کا گانا کیریکٹر ڈھیلا پہلے ہی زبردست ہٹ بن چکا ہے اور ہر عام و خاص کی زبان پر ہے۔فلم ایک ساؤتھ انڈین فلم کا ری میک ہے۔ فلم کی شوٹنگ سر ی لنکا اور تھائی لینڈ میں کی گئی ہے اور اسے تین جون کو ریلیز کیا جائے گا۔