1 جون 2011
وقت اشاعت: 15:51
شاہ رخ خان کی سائنس فکشن فلم را ون کی تشہیر
اے آر وائی - ممبئی : ممبئی میں شاہ رخ خان نے اپنی آنے والی سائنس فکشن فلم را ون کی تشہیر کی۔ را ون شاہ رخ کی ہوم پروڈکشن فلم ہے جس میں ہیروین کا کردار کرینہ کپور نے بنھایا ہے۔ فلم میں ارجن رامپال بھی منفرد کردار میں نظر آئیں گے۔
فلم میں کرینہ کپور نے ایک آئٹم سانگ بھی کیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ رخ کا کہنا تھا کہ فلم میں ان کا کردار ایک ایسے شخص کا ہے جو دوسروں کا جان بچاتا ہے۔ را ون ایک سائنس فکشن فلم ہے جس میں اسٹنٹس، اسپیشل ایفکٹس سمیت جدید ٹیکنالو جی کا بھرپور استعمال کیا گیا ہے۔ فلم کی موسیقی ویشال شیکھر نے ترتیب دی ہے ۔را ون کا میوزک رواں سال چھبیس اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا۔