تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:10

ریڈی کا خصوصی شو ،ارباز خان ، سوناکشی سنہا نے فلم دیکھی

اے آر وائی - ممبئی: سلمان خان کی فلم ریڈی کے لیے بالی ووڈ اسٹارز بھی ہیں ریڈی۔ ممبئی میں ایک خصوصی شو میں فلم ریڈی دکھائی گئی جس میں ارباز خان، سوناکشی سنہا سمیت سلمان خان کے دوستوں نے شرکت کی۔



ریڈی طنز و مزاح سے بھر پور ایک فیملی فلم ہے جس میں سلمان خان ایک خوش مزاج عاشق کا کردار ادا کر رہے ہیں۔فلم دیکھنے کے بعد میڈیا سے بات کرتےہوئے ارباز خان کا کہنا تھا کہ ریڈی ایک سپرہٹ فلم ہو گی جسے دیکھ کر شائقین خوب لطف اندوز ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم میں سلمان کی اداکاری لاجواب ہے اور اس کا میوزک پہلے مشہور ہو چکا ہے۔ دبنگ سے اپنا کریئر شروع کرنے والی سوناکشی سنہا نے فلم میں آسن کی اداکاری کو سراہا اور کہا کہ آسن ایک باصلاحیت فنکارہ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.