1 جون 2011
وقت اشاعت: 21:37
اکسٹھ سالہ نصیرالدین شاہ آئٹم سونگ کریں گے
اے آر وائی - ممبئی : چھوٹے میاں تو چھوٹے میاں بڑے میاں سبحان اللہ دوسروں کی دیکھا دیکھی اکسٹھ سالہ نصیر الدین شاہ کو بھی ہوا ہے شوق آئٹم سونگ کرنے کا۔
بالی ووڈ اداکارنصیرالدین شاہ نے جب سے دل تو بچہ ہے جی گایا ہے ۔وہ تو خود کو چھوٹا بچہ ہی سمجھنے لگے ہیں اور دل کی باتوں میں آکر آئٹم سونگ کریں گے۔ نصیرالدین کو یہ آئیڈیا اپنی آنے والی نئی فلم چالیس چوراسی کے لئے آیا جس میں وہ فلمی زندگی میں پہلی بار کوئی آئٹم سونگ کریں گے۔
فلم میں آئٹم سونگ کرنے کے لئے وہ ہیں بے حد ایکسائیٹڈ اور خوب محنت کررہے ہیں. لگتا ہے نصیر الدین شاہ ابھی تک اپنی ترچھی ٹوپی والے رول میں کھوئے ہوئے ہیں جو انھوں نے انیس سو اناسی میں کیا تھا۔