1 جون 2011
وقت اشاعت: 21:51
عاطف کسی بھی طرح پلے بیک سنگر نہیں، ابھیجیت ساونت
اے آر وائی - کراچی : بھارتی گلوکارابھیجیت ساونت کی پاپ سنگر عاطف اسلم کے بارے میں زہرافشانیاں۔ ابھیجیت عاطف اسلم کوکسی صورت پلے بیک سنگر ہی نہیں مانتے۔
پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ بھارت کا سوتیلا سلوک کسی کی نظر سے چھپا ہوا نہیں ہےمگر گلوکار ابھیجیت ساونت ہیں کہ پاکستانی گلوکاروں کے خلاف باتیں کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے۔اب یہی دیکھ لیں گزشتہ دنوں ابھیجیت ساونت سے کسی نے پوچھا کہ میوزیکل انڈسٹری کو کسی طرح مزید بہترکیاجاسکتا ہے تو انھوں نے فورا یہ کہا کہ سفارش ختم کردیں تو یہ سب بہتر ہوجائے گاپھر ابھیجیت نے فورا پینترا بدلا اور کہا کہ عاطف اسلم کو ہی دیکھ لیں،وہ کون اینگل سے پلے بیک سنگر لگتا ہے۔
ابھیجیت کو یہ پاکستانی گلوکاروں خصوصاعاطف اسلم سے تو پہلے ہی بیر ہے ۔کیونکہ گزشتہ کئی سالوں سے بہترین پلے بیک سنگر کا ایوارڈپاکستانی گلوکاروں کو جو مل رہا ہےاس لئے کچھ اور نہ سہی باتوں سے تو اپنے دل کا غبار نکالنا ہی ہے لیکن ابھیجیت شاید یہ بھول ہی گئے ہیں کہ عاطف کی قابلیت پر شک کرنے کا سیدھا سا مطلب انھوں نے بھارتی فلمی جیوری پر شک کیا ہے۔ جنھوں نے عاطف کے گانے تیرا ہونے لگا ہوں کو سال کے بہترین گانے کا ٹائئٹل دیا تھا۔