تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
2 جون 2011
وقت اشاعت: 14:32

کنگ خان اپنی نئی فلم را ون کی تشہیری مہم میں مصروف

اے آر وائی - نئی دہلی : کنگ خان اب بننے جا رہے ہیں سپر ہیرو ۔ ممبئی کے بعد شاہ رخ خان نے اپنی آنے والی سائنس فکشن فلم را ون کی نئی دہلی میں تشہیری مہم منقعد کی۔



را ون، شاہ رخ کی ہوم پروڈکشن فلم ہے اور اس میں ان کے مقابل کرینہ کپور اور ارجن رامپال نظر آئیں گے۔ کنگ خان کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی ایک سپر ہیرو کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں باپ اور بیٹے کے کردار کو اجاگر کیا گیا ہے۔



شاہ رخ کا کہنا تھا کہ را ون ٹیکنالوجی کے اعتبار سے بھارت میں بننی والی سب سے جدید فلم ہے۔ اس میں اسٹنٹس اور اسپیشل ایفکٹس کا بھرپور استعمال کیا گیا ہے۔ شاہ رخ نے مزید بتایا کہ فلم میں ولن کے کردار کو جان بوجھ کر زیادہ اہمیت دی گئی ہے اور اسے ہیرو سے زیادہ طاقت ور دکھایا گیا ہے۔ را ون رواں سال چھبیس اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.