2 جون 2011
وقت اشاعت: 17:15
فلم دم مارودم کا دم اب نکلا کہ تب نکلا ،دپیکاکےخلاف کیس
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ فلم دم مارودم کا دم اب نکلا کہ تب نکلا اب کی بار جودھ پور کے ایک شہری نے فلم دم مارو دم اور اسکی ہیروئن دپیکا پڈکون کے خلاف راجھستان کورٹ میں کیس دائرکردیا۔
بالی ووڈفلم دم مارو دم ریلیز ہونے سے پہلے بھی کئی بار اپنے نام اور موضوع کے لحاظ سے تنازعوں کا شکار ہوئی لیکن ہر بار کسی نہ کسی طرح مشکلات سے باہر آجاتی ہے۔ اس سے پہلے تو فلم کے بارے میں مخالفت ہوتی رہی لیکن پہلی بار فلم ایکٹرس دپیکا پڈکون کے خلاف بھی ایک شہری نے کیس دائر کیا ہے۔بھارتی شہری کا کہنا ہے کہ فلم میں گوا کے بارے میں غلط تاثرپیدا کیا گیا ہے جبکہ فلم کانام ، موضوع اور سب سے بڑھ کر دپیکا کا آئٹم سونگ فحاشی پھیلا رہا ہے۔