2 جون 2011
وقت اشاعت: 17:41
اب اتنی عمر نہیں سپر ہیرو بنیں ، شاہ رخ خان کا اقرار
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اقرارکرلیا کہ اب ان کی وہ عمر نہیں کہ سپرہیرو بنیں ۔ اب تک خود کو نمبر ون کہلانے والے شاہ رخ کو جب فلم راون میں خطرناک اسٹنٹس کرنے پڑے تو عقل ٹھکانے آگئی۔
شاہ رخ خان اب یہ بات ماننے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ سپر ہیرو کا کردارایک نوجوان ہی بہترین انداز میں کرسکتا ہے۔شاہ رخ کا کہنا ہے کہ ان کی فلم راون سائنس فکشن فلم نہیں اور نہ ہی اس میں تھری ڈی ٹیکنیک استعمال ہوگی۔ شاہ رخ نے فلم کے لئے اسی فیصد اسٹنٹس شوٹ کروالئے ہیں مگر یہ کام کرتے ہوئے وہ تھوڑے خوفزدہ بھی تھے اور بار بار تھک بھی جاتے تھے۔