تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
3 جون 2011
وقت اشاعت: 4:36

کرینہ کا مجسمہ 15 اگست کو مادام تساؤ میوزم کی زینت بنےگا

اے آر وائی - لندن: بالی ووڈ بیبوکرینہ کپور کا مومی مجسمہ پندرہ اگست کو لندن کے مادام تسائو میوزیم کی زینت بنےگا۔کرینہ کپور ایشوریہ رائے کے بعد دوسری بالی ووڈ ادکارہ ہوں گی جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوگا۔



مادام تسائو میوزیم کی انتظامیہ کے مطابق کرینہ کے پرستاروں کی ایک بڑی تعداد نے ای میلز اور خطوط کے ذریعے درخواست کی ہے کہ ان کا مومی مجسمہ میوزیم کی زینت بنایا جائے۔ مادام تسائو کی بالی ووڈ گیلری میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، ریتک روشن اور ایشوریا رائے کےبعد اب کرینہ کپور کا مومی مجسمہ بھی نظر آئے گا۔



کرینہ کپوراس حوالے سے جلد لندن روانہ ہوں گی ۔ جہاں وہ تسائومیوزیم کی انتظامیہ سےملاقات میں اپنے مومی مجسمے کی تیاری کے معاملات پر بات کریں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.