تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
3 جون 2011
وقت اشاعت: 7:34

بھارت:عدنان سمیع غیر ملکی سفر پر نہیں جا سکتے،عدالت

اے آر وائی - ممبئی : معروف پاکستانی گلوکارعدنان سمیع کی غیر ملکی سفر کیلئے اجازت کی درخواست ممبئی سیشن کورٹ نے رد کردی ہے

عدالت نے کہا ہے کہ عدنان سمیع دوبئی، آسٹریلیاء ،نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ میں شو کیلئے نہیں جا سکتے ۔



عدنان سمیع کی درخواست پر اعتراض کرتے ہوئے پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ عدنان سمیع پاکستانی شہری ہیں اور پاکستان سے بھارت کا تحویل مجرمان کا کوئی معاہدہ نہیں ہے ہوسکتا ہے وہ اپنے خلاف مقدمات سے جان چھڑانے کیلئے بیرون ملک سے پاکستان چلے جائیں اس سے پیچیدگیاں بڑھ سکتی ہیں ۔عدنان سمیع کیخلاف ممبئی میں ایک فلیٹ کی غیر قانونی خرید سمیت گھریلو تشدد کا مقدمہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.