تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
3 جون 2011
وقت اشاعت: 8:41

اسرائیل میں مصری انداز کا منفرد اور تاریخی اوپراشو

اے آر وائی - مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیل میں مصری انداز کا منفرد اور تاریخی اوپراشوکیا گیا ، جس میں مصری تہذیب کو ڈرامائی انداز میں پیش کیاگیا۔ سنہرے دمکتے تاج اور فرعونوں کی سی رعونت چہرے پر سجائے ہوئے اوپرا میں جب اداکاروں نے اپنی پرفارمنس دکھائی تو ہاتھ تالیاں بجاتے بجاتے نہ تھکے۔



اس شو میں جہاں مصری تہذیب دکھائی گئی تو کہیں کہیں فلسطین اور اسرائیلی جنگ کا عکس بھی ملا،تہذیبوں کے تصادم کی منظر کشی جس خوبصورتی سے اوپرامیں کی گئی ،واقعی قابل ستائش تھی۔ تاریخ اور تہذیب کویکجان کرکے ڈرامے کی شکل میں پیش کرنے والی اوپرا ٹیم کئی ممالک میں اپنے فن کا اظہار کرنا چاہتی ہے اور اگلے سال ایک اور منفرد اندازمیں اوپراشوپیش کرنے کا عزم کررہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.