4 جون 2011
وقت اشاعت: 6:30
سعدیہ امام کی نظم بالی ووڈفلم میں شامل،راحت فتح علی گائیں گے
اے آر وائی - لاہور : پاکستان فلم انڈسٹری اورچھوٹی اسکرین پر کام کرنےوالی متعددایکٹریس بالی ووڈ فلم میں کام کرنے کی خواہش مند نظرآتی ہیں،سعدیہ امام بالی ووڈفلم میں کام تو نہ کرسکیں لیکن انکا لکھاایک گیت بھارتی فلم میں شامل کیاجارہاہے۔ اس گانے میں آواز کا جادو راحت فتح علی خان جگائیں گے۔
سعدیہ امام کی دلی خواہش تھی کہ وہ راحت فتح علی کے ساتھ کام کریں انکی یہ خواہش تو پوری نہ ہوسکی تاہم ”زندگی سفر میں” کے نام سے ان کی ایک نظم کو معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے بھارت کی ایک فلم کیلئے ریکارڈ کرایا ہے۔ اداکارہ سعدیہ امام کا یہ پہلا گیت ہے جو بھارت کی فلم میں گانے کی صورت میں پیش کیاجائےگا۔