تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
6 جون 2011
وقت اشاعت: 7:21

جعلی کمپنیوں میں شراکت داری کے الزام میں امیتابھ بچن کو نوٹس

اے آر وائی - ممبئی : بھارت کے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے چھ جعلی کمپنیوں میں شراکت داری پر امیتابھ بچن کو کرپشن کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔



سماج وادی پارٹی کے رہنما امر سنگھ اور ان کی اہلیہ کیخلاف کرپشن کے الزامات سے متعلق الہ آباد ہائی کورٹ نے ایکسائز ڈیپارٹمنت کو حکم دیا تھا کہ وہ امیتابھ بچن کے خلاف رپورٹ فراہم کرے.



ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے ایسی چھ جعلی کمپنیوں سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ جن میں امیتابھ بچن، امرسنگھ اور ان کی اہلیہ حصہ دار ہیں۔ اس حوالے سے امیتابھ بچن کو کرپشن سے متعلق نوٹس جاری کر دیئے۔ ان کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.