تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
6 جون 2011
وقت اشاعت: 7:21

خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار کی جان خطرے میں پڑگئی

اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈخطروں کے کھلاڑی اکشے کمار کی جان خطرے میں پڑگئی رئیلٹی شو کی شوٹنگ کے دوران اسٹنٹ کرتے ہوئے کار الٹ گئی ۔



اب تک تو اکشے کمار نے کئی بار فلموں اور رئیلٹی شوز میں خطرناک اسٹنٹنس کئے لیکن اب کی بار ان کی جان واقعی خطرے میں پڑگئی۔ ہوا کچھ یوں کہ اکشے کمار نے پانچ سال بعد کوئی خطرناک اسٹنٹ کیا۔ جس میں ان کی کار کو آگ کے اوپر سے پندرہ فٹ تک کی اونچائی سے گزرنا پڑا۔لیکن یہ اسٹنٹ ان کو بھاری پڑگیا۔



اسٹنٹ کے دوران ان کی کارکی پٹرول ٹنکی لیک ہوگئی اور کار الٹنے کے فورا بعد آگ گئی۔اکشے کو فوری طور پر کاڑ کی کھڑکی سے نکالنے کی کوششیں کی گئیں اور انہیں صحیح سلامت باہر نکال لیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.