6 جون 2011
وقت اشاعت: 7:21
جرمنی: سالانہ رنگا رنگ میوزک فیسٹول کا آغاز
اے آر وائی - برلن : جرمنی میں سالانہ رنگا رنگ میوزک فیسٹول کا آغاز، لوگوں کی بڑی تعداد لطف اندوز ہونے برلن پہنچ گئی۔ جرمنی کے شہر برلن کی رونقیں اس وقت عروج پر ہیں جہاں میوزک فیسٹول کے آغاز پر جرمن شہریوں کے پسندیدہ میوزیکل بینڈز دی پریٹی راک لیس اور وہائیٹ لائیز کی شاندار پرفامنس سے ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔
شاندار موسیقی اور مشہور گلوکاروں کے گانوں سے شائقین لطف اندوز ہوئےفیسٹول میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد شائقین کی شرکت متوقع ہے۔ چمکتی دھوپ کے بعد موسم خوشگوار ہونے سے فیسٹول کے لئے لوگوں کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا۔