6 جون 2011
وقت اشاعت: 7:21
انجلیناجولی 36ویں سالگرہ،رواں سال ڈرامائی تبدیلیاں آئینگی
اے آر وائی - لاس اینجلس : چار جون انیس سو پچھتر میں پیداہونے والی انجلینا جولی فلمی دنیا پر کئی سالوں سے راج کر رہی ہیں۔ انجلینا جولی نے امریکا میں اپنے بچوں اور بریڈ پٹ کے ساتھ سالگرہ منائی ۔
انجلینا کے بارے میں نجومیوں نے پیشین گوئی کردی ہے کہ سال دوہزارگیارہ میں انجلینا کی زندگی میں ڈرامائی تبدیلیاں لائے گا ، وہیں انہیں کچھ مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔۔انہین کئی ایسے ایڈونچرز سے گزرنا پڑے گا جس میں ان کے کیریئر کو بھی دھچکا لگ سکتاہے۔