6 جون 2011
وقت اشاعت: 7:22
ممبئی: دم مارو دم کی ڈی وی ڈی ریلیز
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈاسٹار اور فلم دم مارو دم کے ہیرو اور ڈائریکٹر روہن سپی نے فلم کی ڈی وی ڈی لانچ کردی۔ اداکار ابھیشیک بچن نے اپنے جذبات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ وہ فلم کی کامیابی پر بہت خوش ہیں،اور انھیں فلم کی ڈی وی ڈی متعارف کراتے ہوئے انکی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں۔
انھوں نے کہاکہ فلم میں تمام اداکاروں نے اپنے کردارکوبخوبی انجام دیا ہے ،امید کرتے ہیں کہ فلم کی ڈی وی ڈی لوگوں کو بے حد پسند آئے گی۔ فلم میں ستر کی دہائی میں پیش کیا گیا گانا دم مارو دم کو ریمکس ورژن میں پیش کیا گیا ہے۔جس کو دیپکا پدوکون پر فلمایا گیا ہے۔