تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
6 جون 2011
وقت اشاعت: 7:22

فلم ریڈی کو ریلیز ہونے کے ایک دن بعد پابندی کا سامنا

اے آر وائی - ممبئی : چور کی داڑھی میں تنکا،، سلمان خان کی فلم "ریڈی" کا گانے "کیریکٹر ڈھیلا" کو ہندو مذہب کے سناٹانہ دھرم نے دل پہ لے لیا۔ فلم ریڈی کو ریلیز ہونے کے محض ایک دن بعد ہی پابندی کا نوٹس جاری کردیا گیا۔



سلمان خان کی فلم ریڈی جس کے بارے میں سلمان کو خوش فہمی تھی کہ دبنگ کی طرح یہ بھی سوکروڑ کا بزنس کرہی لےگی لیکن لگتا ہے اس سال قسمت سلو بھائی کے ساتھ نہیں ۔ ان کی فلم ریڈی کو ریلیز ہوئے ایک دن بھی نہیں ہوا کہ عوامی مفاد تحفظ کے محکمے کی جانب سے فلم کی ریلیز پر پابندی کا نوٹس جاری کر دیاگیا۔



پابندی کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ سلمان نے فلم کے گانے میں طنز کیا ہے کہ باقی جو بھی برا کام کرے، برا نہیں لگتا لیکن اگر سلمان وہ کام کریں تو کہیں گے کہ کیریکٹر ڈھیلا ہے۔ اس بات کو لے کر ہندو مذہب کے سناٹانہ دھرم نے احتجاج کیا کہ گانے میں ان کا مذاق اڑایا جارہا ہے حالانکہ گانے میں کہیں بھی کسی کا نام نہیں لیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.