6 جون 2011
وقت اشاعت: 7:24
محبتوں کے معاملے میں غلطیاں ہوئیں، سلمان خان
اے آر وائی - ممبئی: بالآخر سلمان خان نے محبتوں کے معاملے میں غلطیاں کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ سلمان خان نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ وہ اس معاملے میں غلطیاں کرتے رہے ہیں ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ ان تعلقات کے ختم ہونے میں جھوٹ کاعنصر بھی شامل تھا۔
جبکہ اکثر لوگوں کاخیال بھی یہی ہے کہ جن لڑکیوں سے بھی ان کے تعلقات ختم ہوئے ان میں سلمان کی غلطیاں یا مس ہینڈلنگ بھی شامل رہی۔ لیکن دیکھنا یہ ہے کہ سلمان نے ان غلطیوں سے کتنا سیکھا ہے اور مس ہینڈلنگ پر کتنا کنٹرول کرتے ہیں جبکہ کتنا سیف ہینڈ پر رہتے ہیں۔