تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
6 جون 2011
وقت اشاعت: 10:57

راحت فتح علی کی ایف بی آر کے چیف کمشنر سے ملاقات

اے آر وائی - نامور گلوکار راحت فتح علی خان نے ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے ایف بی آر کے چیف کمشنر عنصر جاوید سے لاہور میں ملاقات کی ہے۔ ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کو ٹیکس کی ادائیگی کے لئے نوٹس جاری کئے تھے ۔



چیف کمشنر ایف بی آر عنصر جاوید نے اے آروائی نیوز کوبتایا کہ راحت فتح علی خان نے ابھی تک کوئی ٹیکس جمع نہیں کرایا ہے۔ دوسری جانب راحت فتح علی خان نے بتایا کہ وہ پاکستان کے شہری ہیں اور ٹیکس دینے سے نہیں گھبراتے ان کے ذمہ جتنا ٹیکس ہے وہ ادا کر دینگے ۔ ایف بی آر نے گلوکار علی ظفر کو بھی ٹیکس کی ادائیگی کا نوٹس جاری کیا تھا۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.