7 جون 2011
وقت اشاعت: 21:35
ایم ٹی وی فلم ایوارڈز: دی ٹولیٹ ساگا ایکلپس نے میدان مار لیا
اے آر وائی - لاس اینجلس: امریکا میں ہونے والے سالانہ ایم ٹی وی فلم ایوارڈز میں دی ٹولیٹ ساگا ایکلپس نے میدان مار لیا۔ لاس اینجلس میں منعقدہ رنگ ونور کے اس سیلاب میں تمام ہی فنکارخوش نظر آرہے تھے۔
سالانہ ایوارڈز میں فلم دی ٹولیٹ ساگا ایکلپس کو آٹھ نامزدگیاں ملیں۔ جس میں سے وہ پانچ ایوارڈ حاصل کرنے میں کام یاب رہی۔ تقریب میں لائٹ ہارٹڈ اور ایکس ریٹڈ کو سال کی بہترین فلمیں قرار دیا گیا۔ ایوارڈ یافتگان میں ہیری پوٹر کے ٹام فیلٹون بھی شامل تھے۔ تقریب کی میزبانی مزاحیہ اداکار جیسن سودیکس نے کی۔