تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
8 جون 2011
وقت اشاعت: 13:42

ایک بار پھر کترینا اور رنبیر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

اے آر وائی - ممبئی : جن لوگوں کو کترینا اور رنبیر کی دوری سے دکھ ہوا ان کے لئے ایک اچھی خبر۔۔ کترینا اور رنبیر کپور جلد ایک فلم میں ساتھ کام کریں گے۔ ہے نا خوشی کی بات۔ ۔کہتے ہیں بہت مزا اس لڑائی میں ہے جب صلح ہوجائے جنگ ہوجانے کے بعد۔کترینا اور رنبیر میں ایسا کوئی جنگ و جدل تو برپا نہیں ہوا تھا بس تھوڑا سا بریک اپ ہوگیا تھا سو آیان مکھرجی نے دونوں کو ایک ساتھ کام کرنے پر راضی کرہی لیا ۔



یہ خبروں میں رہنے کا ایک طریقہ بھی ہوسکتا ہے اور پچھلی لڑائیوں کا تاثر ختم ہونے کا ذریعہ بھی ہوسکتا ہے۔۔ خیر جو بھی ہے بات تو اس وقت ہی اچھی لگے گی جب واقعی دونوں فلم مکمل کریں فلم کی پروموشن کریں اور فلم بینوں کو ایک ساتھ سلور اسکرین پر نظر آئیں۔ اور کسی سین سے اداکاری کے علاوہ آپس کا کچھ تعلق بھی نظر آئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.