8 جون 2011
وقت اشاعت: 13:43
بالی ووڈ اسٹار شلپا شیٹی 36برس کی ہوگئیں
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈاسٹارشلپاشیٹی چھتیس برس کی ہوگئیں۔عمرکےاس حصے میں پہنچنے کے باوجود بھی فلم انڈسٹری میں ان کے حسن چرچے ہیں۔ شلپا شیٹی کا شمار بالی ووڈکی ورسٹائل اداکاراؤں میں ہوتاہے۔ تاہم انیس سو ترانوے میں فلم بازی گر سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنیوالی شلپا کو اتنی شہرت ان کی فلموں سے نہیں ملی جتنی برطانوی ریئلٹی شو بگ برادر نے انہیں دلادی۔ جہاں ان پر جیڈ گوڈی نے نسل پرستی پر مبنی جملےکسے۔ جس پر ایسا ویلا مچا کہ اسکی گونچ بکنگھم پیلس تک سنائی دی۔
شلپا شیٹی اپنے فلمی سفر میں اب تک کل چالیس فلمیں کرچکی ہیں۔ جن میں دھڑکن اور رشتے کامیاب ترین فلمیں ہیں۔ ایڈز کے موضوع پر بننے والی فلم پھر ملیں گے پر انہیں بے شمار ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ فلمی سفر کے دوران شلپا کو بہت سے تنازعات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ اپنے مافیا کانٹیکٹس کے باعث شلپا خبروں کی زینت رہیں۔ ایک عرصے تک شلپا کا نام اکشے کمار کے ساتھ بھی جوڑا جاتا رہا۔
دو ہزار نو میں انہوں نے بزنس مین راج کندرا سے شادی کرلی۔ اور آج کل شلپا اپنے شوہر کے ساتھ انڈین پریمیئر لیگ میں اپنی ٹیم راجستھان رائلز کو سپورٹ کرنے میں مصروف ہیں۔