8 جون 2011
وقت اشاعت: 17:15
سلمان خان کی چلّرپارٹی آئیفا فلم فیسٹول میں پیش کی جائے گی
اے آر وائی - ممبئی : سلمان خان کی پہلی ہوم پروڈکشن فلم چلّر پارٹی آئیفا فلم فیسٹول میں پیش کی جائے گی۔ بڑے میاں تو بڑے میاں چھوٹے میاں سبحان اللہ۔ یہ ہیں سلمان خان کی فلم چلر پارٹی کے شرارتی بچےجو چھوٹے چھوٹے تو ہیں لیکن کام کررہے ہی بڑے بڑے۔
سلمان خان نے بھی آخرکار پروڈکشن میں آنے کا فیصلہ کرہی لیا۔۔ سلمان کے مزاج کو دیکھتے ہوئے سب ہی کا یہ خیال تھا کہ سلمان کی فلم توحسینائوں کے گرد ہی گھومے گی لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ سلوبھائی نے اپنے بچپن کو یاد کیا اور بنا ڈالی فلم چلر پارٹی جس میں کئی بچوں کو داداگیری کرتے دکھایا ہے۔ کچھ بھی کہیں سلمان کو خبروں میں رہنے کافن تو آتاہے۔ سلمان پہلی ہی بار میں ہی بچوں کا دل جیتنے کی کوششیں کررہے ہیں۔