8 جون 2011
وقت اشاعت: 18:52
عتیقہ اوڈھو کی گرفتاری کیلیے پولیس ٹیم کراچی روانہ
اے آر وائی - راولپنڈی : اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے خلاف شراب برآمدگی کے مقدمے کے اندارج کے بعد ان کی گرفتاری کے لیے تین رکنی پولیس ٹیم کراچی روانہ کردی گئی ہے ۔ ادھر عتیقہ اڈھو نے ضمانت قبل از گرفتار ی کے لیے اپنے وکلا سے صلاح ومشورے شروع کر دیے ہیں۔
راولپنڈی میں بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائرپورٹ پر حکام نے اداکارہ عتیقہ اوڈھو سے شراب کی بوتلیں برآمد ہونےکے بعد انہیں کراچی جانے کی اجازت دیدی تھی تاہم چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کی جانب سے واقعے کا ازخود نوٹس لینے کے بعد راولپنڈی کے تھانہ ائرپورٹ میں عتیقہ اوڈھو کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے، جس کے بعد ان کی گرفتاری کےلئے پولیس ٹیم کراچی روانہ کردی گئی ہے۔