تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
8 جون 2011
وقت اشاعت: 20:38

عامر خان کی تیسری شادی کا ارادہ

اے آر وائی - شادی کرنا ایک ایسا تجربہ ہے جس کے بارے میں ہر شخص کے اپنے اپنے خیالات ہیں کوئی کہتا ہے یہ ایسے لڈو ہیں جو کھائے وہ پچھتائے جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے۔

اس پچھتاوے والے معاملے میں عامر خان کا معاملہ کچھ دوسرا ہے ابھی تک شادیوں کے معاملے پر اچھے تجربات نہ ہونے کے باوجود وہ اب بھی تیسری شادی کے بارے میں یہی کہہ رہے ہیں کہ اگر اب بھی کوئی اچھی لڑکی مل گئی تو وہ شادی کرلیں گے۔

عامر خان نے واقعی اپنے خان ہونے کا ثبوت دے ہی دیا۔ ورنہ عمر کے اس حصے میں آدمی پرانی محبوباؤں کے نام تک بھول جاتا ہے نئی محبوبہ اور نئی شادی کا خیال ذرا دور دور ہی رہتا ہے۔ پھر بھی خان صاحب کےلئے ہماری نیک تمنائیں ہیں۔ شاید ان کو یہ شادی راس آہی جائے۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.