تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
9 جون 2011
وقت اشاعت: 2:50

عتیقہ اوڈھو سے شراب پکڑنے والے انسپکٹر کی ڈیوٹی آف

اے آر وائی - اسلام آباد : آ ل پاکستان مسلم لیگ کی رہنما اور اداکارہ عتیقہ اوڈھو سے شراب پکڑنے والے کسٹم انسپکٹر کی ڈیوٹی آف کر دی گئی ہے۔



ذرائع نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ کسٹم انسپکٹر عارف نے اعلیٰ شخصیات کی مداخلت کے باوجود عتیقہ اوڈھو سے پکڑی گئی شراب چھوڑنے سے انکار کردیا تھا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عتیقہ اوڈھو نے مذکورہ انسپکٹر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ تھا کہ وہ شراب خود کراچی چھوڑ کر آئے گا تاہم کسٹم انسپکٹر ان کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوا ۔



ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم انسپکٹر ڈیوٹی آف ہونے کے سبب دفتر تو آئے گا تاہم دفتری اوقات کے دوران وہ کوئی کام نہیں کرسکے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.