9 جون 2011
وقت اشاعت: 9:17
مسک کلی سونم کپور 25 ویں سالگرہ پر گھروالوں سے دور
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ کی مسک کلی اداکارہ سونم کپور آج اپنی پچیسویں سالگرہ منارہی ہیں۔لیکن شوٹنگ کی وجہ گھر والوں سے دوری انہیں بری طرح محسوس ہورہی ہے۔
فلم سانوریا سے فلمی دنیا میں وارد ہونےو الی انیل کپور کی بیٹی سونم کپور نے اب تک سات فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ اپنے فلمی کیریئر کے آغاز میں شرمیلے مزاج کی وجہ سے انہیں بالی ووڈ میں ناکامی جا سامنا کرنا پڑا لیکن پھر وہ بھی بالی ووڈ فلمز کی بولڈ ہیروئنز کے طور پر سامنے آئیں تو انہیں چار ایوارڈز مل گئے۔
سونم کپور کی اداکاری کو فلم آئی ہیٹ لوو اسٹوری میں داد ملی تو انھوں نے فیشن آئی کون بننے کا فیصلہ کیا اور بالی ووڈ کی فیشن ایبل اداکارہ کا اعزاز حاصل کیا۔