9 جون 2011
وقت اشاعت: 9:44
ریڈی کی کامیابی کے اثرات باڈی گارڈ پر پڑنے لگے
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی نئی فلم ریڈی کی کامیابی کے اثرات ان کی آنیوالی فلموں پر بھی پڑنے لگے۔باڈی گارڈ کے حقوق کی فروخت کے لئے بولی پچھتر کروڑ تک جا پہنچی۔ بالی ووڈ میں ان دنوں سلمان خان کا ستارہ عروج پر ہے۔
وانٹڈ اور دبنگ جیسی ایک کے بعد ایک سپر ہٹ فلموں کے بعد ریڈی کی کامیابی نے سلمان خان کی شہرت میں چار چاند لگادیئے ہیں۔ جہاں ریڈی ان دنوں باکس آفس پر راج کررہی ہے۔ وہیں صلو بھائی کی نئی آنے والی فلم باڈی گارڈ کی قیمت بھی ریلیز سے قبل ہی آسمان کو چھورہی ہے۔ فلم کریٹکس کے مطابق صرف بھارت میں باڈی گارڈ کے حقوق کی فروخت کے لئے پچھتر کروڑ تک کی پیشکش کی جا چکی ہے۔