تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
9 جون 2011
وقت اشاعت: 15:40

مصوری کا ایک عہد ختم، ایم ایف حسین انتقال کر گئے

اے آر وائی - لندن: عالمی شہرت یافتہ بھارتی مصور ایم ایف حسین پچانوے برس کی عمر میں لندن میں انتقال کر گئے ہیں ۔ مقبول فدا حسین جنھیں دنیا ایم ایف حسین کے نام سے جانتی ہے سترہ ستمبر انیس سو پندرہ میں بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے متوسط گھرانے میں پیدا ہوئے ۔



سینما ہورڈنگز سے پینٹنگ شروع کرنے والے ایم ایف حسین اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کی وجہ سے جلد ہی دنیا کے بہترین اور مہنگے ترین مصوروں میں شمار ہونے لگے ۔ ان کی طرز مصوری کے باعث انھیں بھارتی پکاسو بھی کہا جاتا ہے ۔ ان کی غیر معمولی خدمات کی بنا پر بھارتی حکومت نے انہیں ملک کے اعلی ترین سول ایوارڈ پدما شری سے نوازا۔ بعض بے باک فن پاروں کے باعث ایم ایف حسین انتہا پسند حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنتے رہے ۔



وہ دو ہزار چھ سے خود ساختہ جلا وطنی اختیار کئے ہو ئے تھے ۔ ایم ایف حسین کو بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد دو ہزار نو میں قطر نے شہریت کی پیشکش کی تھی جو انہوں نے قبول کر لی ۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق ایم ایف حسین پھیپڑوں کی بیماری میں مبتلا تھے اور بدھ کی رات وہ لندن میں انتقال کرگئے ۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.